• KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 20.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

میرب علی کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی ویڈیو وائرل، گلوکار کا ردعمل آگیا

شائع November 12, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر نے سابقہ منگیتر اور اداکارہ میرب علی کی اپنے کنسرٹ میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔

گزشتہ دنوں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز پر ایک ویڈیو زیر گردش تھی، جس کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ یہ عاصم اظہر کے حالیہ کنسرٹ کی ہے۔

ویڈیو میں عاصم اظہر کو ’دوستی ایسا ناتا‘ گنگناتے ہوئے دیکھا گیا، جب کہ شائقین میں ان کی سابقہ منگیتر میرب علی بھی موجود تھیں، جو کنسرٹ سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔

شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ویڈیو کے بارے میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہ حالیہ کنسرٹ کی ہے، جس کے بعد دونوں کے تعلق کو لے کر دوبارہ چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

حال ہی میں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو پرانی ہے اور شوبز پیجز کی گمراہ کن رپورٹنگ پر انہیں افسوس ہے۔

انہوں نے لکھا کہ احترام کے ساتھ وہ چند شوبز پیجز سے مخاطب ہونا چاہتے ہیں جو پرانی ویڈیوز پوسٹ کر کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور انہوں نے صحافت کے نام پر بہتر رپورٹنگ کی توقع ظاہر کی۔

عاصم اظہر کے مطابق ان سب کے مجموعی طور پر لاکھوں فالوورز ہوں گے، یقیناً ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ درست معلومات اور سیاق و سباق پیش کریں، براہِ کرم بغیر سیاق و سباق کے پرانی ویڈیوز شیئر نہ کریں، پہلے تحقیق کریں اور اگر جان بوجھ کر یہ کیا گیا صرف لائکس یا لوگوں تک اپنی رسائی بڑھانے کے لیے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔

اپنی بات کا اختتام طنزیہ انداز میں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہ وہ پہلے ہی کافی مواد فراہم نہیں کر رہا، تو پھر اس کا مقصد کیا تھا؟

واضح رہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے 2022 میں ایک فیملی تقریب میں منگنی کی تھی، لیکن منگنی کے تین سال بعد 2025 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025