• KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Sunny 16.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

دوسری شادی کے لیے شوہر کو خود پروپوز کیا تھا، شاہین خان کا انکشاف

شائع November 13, 2025
—فوٹو: ریویو پی کے
—فوٹو: ریویو پی کے

سینئر اداکارہ شاہین خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی دوسری شادی کے لیے شوہر کو خود پروپوز کیا تھا۔

شاہین خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کے چند اہم اور جذباتی پہلوؤں پر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کم عمری میں ہی سنگل پیرنٹ بن گئی تھیں، حالانکہ وہ ایسا نہیں چاہتی تھیں، لیکن ان کی والدہ انہیں گھر واپس لے آئی تھیں، اس وقت ان کا بیٹا بہت چھوٹا تھا اور وہ دل ہی دل میں دعائیں کرتی تھیں کہ شاید کوئی انہیں واپس بلالے، مگر ایسا کبھی نہیں ہوا۔

شاہین خان نے بتایا کہ بیٹے کو بہتر مستقبل دینے کے لیے انہوں نے ایئر ہوسٹس بننے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کی اچھی پرورش کر سکیں۔

ان کے مطابق ایئر ہوسٹس بننے سے پہلے وہ شیریٹن ہوٹل میں ملازمت کرتی تھیں، لیکن بعد میں انہوں نے ایئر ہوسٹس کی نوکری شروع کی، جس بیچ کا وہ حصہ تھیں، اس میں معروف اداکارائیں شگفتہ اعجاز اور رابعہ نورین بھی شامل تھیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں دوبارہ محبت ملی اور یہ ایک خوبصورت رشتہ ثابت ہوا، وہ ایک دوست کی شادی میں شریک تھیں، جہاں سب لوگ رقص کر رہے تھے وہ گانے ’شادی کرادو میری‘ پر ڈانس کر رہی تھیں اور اسی دوران مذاق میں بول اٹھیں ’دوسری‘۔

ان کے مطابق اسی تقریب میں ان کی ملاقات اپنی دوست کے بھائی فرخ سے ہوئی، جو انہیں پسند کرنے لگے، ابتدا میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بعد میں انہوں نے اپنا تبادلہ لندن کروالیا، وہ دبئی ایئرپورٹ پر بیٹھی ہوئی تھیں جب انہیں احساس ہوا کہ وہ فرخ سے محبت کرتی ہیں۔

شاہین خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہیں سے اپنے دوسرے شوہر کو فون کیا اور محبت کا اظہار کیا، جس کے بعد ان کے شوہر نے ان کے لیے قدم اٹھایا اور دونوں کا نکاح ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025