• KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C
  • KHI: Sunny 16.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 10.7°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.7°C

نصرت فتح علی خان کی گلوکاری پربھگوان سے تعلق جڑتا محسوس ہوتا ہے، شہناز گل

شائع November 15, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی اداکارہ و بگ باس میں شرکت کرنے والی ماڈل شہناز گل نے مایہ ناز پاکستانی گلوکار و موسیقار نصرت فتح علی خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گلوکاری سے انہیں بھگوان سے تعلق جڑتا محسوس ہوتا ہے۔

شہناز گل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے اپنے پسندیدہ گلوکاروں اور موسیقی پر بھی بات کی، اس دوران انہوں نے مرحوم نصرت فتح علی خان کو اپنا پسندیدہ گلوکار قرار دیا۔

شہناز گل نے نصرت فتح علی خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسی آواز اور گلوکاری کسی دوسرے فنکار کی نہیں ہے۔

ان کے مطابق جب استاد نصرت فتح علی خان گلوکاری کرتے ہیں تو اس کا لیول ہی کچھ اور ہوتا ہے، ان کی گلوکاری انتہائی گہری ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نصرت فتح علی خان کی شخصیت سحر انگیز ہے، اگر کوئی شخص ان سے براہ راست بھی ملے گا تو ملنے والے شخص کے دونوں ہاتھ از خود بندھ جائیں گے اور وہ گلوکار کے سامنے ہاتھ بانھد کر کھڑا ہوجائے گا۔

شہناز گل کے مطابق نصرت فتح علی خان کے گانے اور موسیقی سن کر ایسا محسوس ہوتاہے جیسے بھگوان سے تعلق جڑ رہا ہو۔

انہوں نے مرحوم پاکستانی گلوکار و موسیقار کو سب سے منفرد قرار دیا اور کہا کہ ان جیسی موسیقی اور کسی کی نہیں ہو سکتی۔

بھارتی اداکارہ کی انٹرویو میں کہی گئی بات کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا اور کہا کہ نصرت فتح علی خان واقعی سب سے منفرد گلوکار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025