شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے سری لنکا اور زمبابوے ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان ٹیم کے ایک روزہ فارمیٹ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے دورہِ پاکستان پر موجود سری لنکا اور زمبابوے کے پلیئرز کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے لیے اسلام آباد کے پر فضا مقام پر پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں زمبابوے اور سری لنکا ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
مہمان ٹیموں کے ساتھ ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
عشائیے میں مختلف اقسام کے کھانوں سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز راولپنڈی میں جاری ہے، جس کے بعد پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن سیریز بھی اسی مقام پر کھیلی جائے گی۔












لائیو ٹی وی