• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے، مٹی کا تیل 9روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا

شائع November 16, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 9 روپے 29 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 284 روپے 44 پیسے ہوگئی جبکہ پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

دریں اثنا، ڈیزل کے بع دمٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن اوگرا نے جاری کر دیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 9روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 194روپے34پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 185روپے5پیسے فی لیٹر مقررتھی۔

واضح رہے کہ 14 نومبر کو ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30 نومبر تک) کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

پیٹرول زیادہ تر نجی ٹرانسپورٹ، چھوٹی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت کا براہِ راست اثر متوسط اور نچلے متوسط طبقے کے بجٹ پر پڑتا ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکٹر کی زیادہ تر سرگرمیاں ڈیزل پر منحصر ہیں، اس کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ ٹرکوں، بسوں، ٹریکٹروں، ٹیوب ویلز، اور تھریشرز سمیت بڑے ٹرانسپورٹ اور زرعی مشینری میں استعمال ہوتا ہے، جس سے سبزیوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بھی بڑھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025