آئی ٹی سیکٹر نے اکتوبر میں پہلی بار 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں
پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) سیکٹر نے اکتوبر میں پہلی بار 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر ایک سال میں 17 فیصداور ایک ماہ میں 5.5 فیصد بڑھا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات مالی سال26-2025 کے 4 ماہ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 فیصد سے 50 فیصد کرنے سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، روپے کی قدر میں استحکام آیا اور برآمدکنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔












لائیو ٹی وی