• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کر گئے

شائع November 17, 2025
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال کر جانے پر شوبز شخصیات نے ان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے 16 نومبر کو انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے بھائی شہباز احمد فانی دنیا سے رخصت ہوگئے، ان کے لیے دعائے مغفرت کی جائے۔

اداکارہ نے بھائی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی خبر دی، تاہم انہوں نے بھائی کے انتقال کا سبب نہیں بتایا۔

شگفتہ اعجاز کی جانب سے بھائی کے انتقال کی پوسٹ شیئر کیے جانے پر شوبز شخصیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

متعدد اداکاروں نے اداکارہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

شوبز شخصیات کی طرح مداحوں نے بھی اداکارہ کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کی دعائیں کیں۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے شگفتہ اعجاز سمیت دیگر اہل خانہ کے صبر کے لیے بھی دعائیں کیں۔

بھائی کے انتقال سے قبل ستمبر 2024 ان کے شوہر پروڈیوسر یحیٰ صدیقی بھی طویل عرصے تک کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔

شوہر کے انتقال کے تقریبا 6 ماہ بعد شگفتہ اعجاز نے 2025 کے وسط میں ٹی وی اسکرین پر واپسی کی تھی اور حال ہی میں چند ڈراموں میں ان کی اداکاری کو سراہا بھی گیا۔

شوہر کے انتقال کے ایک سال بعد اب ان کے بھائی بھی انتقال کر گئے، شوبز شخصیات اور مداحوں نے اداکارہ کے ساتھ بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025