• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

پاکستان کا اکاؤنٹ خسارہ 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا

شائع November 17, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مالی سالی 2026 کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران بڑھ کر 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جا پہنچا، یہ خسارہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اکتوبر 2025 کے دوران کرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس اور اکتوبر 2024 میں 29 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس رہا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ستمبر میں 11 کروڑ ڈالرز سرپلس ہوگیا تھا۔

19 اکتوبر کو ڈان نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کو اکتوبر سے دسمبر کے دوران 4 ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں، سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ کی مدت بھی دسمبر کے پہلےہفتے میں ختم ہوگی۔

پاکستان کا سعودی ڈپازٹ کی مدت میں مزید توسیع کرانے کا پلان ہے، مزید توسیع پر پاکستان پرجاری سہ ماہی میں بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوکر ایک ارب 86 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہ جائےگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025