اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے سربراہانِ حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔
وزارت امور خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ماسکو پہنچ گئے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کے سربراہان حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایئرپورٹ پر نائب وزیرِ اعظم / وزیرِ خارجہ کا استقبال روس کے نائب وزیر خارجہ مکائل گالوزِن، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ پروٹوکول الیگزینڈر پروسوُف، روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزی سُروفٹسِیف اور پاکستان کے سفارتخانے کے افسران نے کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او ) کا سربراہان حکومت کونسل اجلاس 17 تا 18 نومبر جاری رہے گا۔












لائیو ٹی وی