• KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C
  • KHI: Clear 18.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.7°C

چاہتا ہوں کہ بیوی گھر میں ہمیشہ تیار رہے، حلیہ مناسب نہ ہو تو فوراً ٹوک دیتا ہوں، احسن خان

شائع November 18, 2025

اداکار احسن خان نے اپنی گھریلو عادات اور خاندانی اصولوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھر میں بیوی اور بچوں کی تیاری اور حلیے پر خاص توجہ دیتے ہیں۔

احسن خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے خاندانی رویے اور گھر کے ماحول کے بارے میں بات کی۔

اداکار نے کہا کہ گھر ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں ہر شخص کو سکون چاہیے، ایک شخص جب دن بھر کے کام کے بعد گھر واپس آتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ ماحول پرسکون ہو، فوری طور پر کسی کام کے لیے نہ کہا جائے اور بیوی اور بچے بھی صاف ستھری اور تیار حالت میں ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو ہمیشہ اچھی تیاری پر زور دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ اچھے کپڑوں اور حلیے میں نظر آئیں۔

احسن خان کے مطابق کبھی کبھار اگر بیوی یا بچوں کا حلیہ ٹھیک نہ ہو تو وہ انہیں فوراً ٹوک دیتے ہیں، جس کی وجہ سے کبھی کبھار بیوی تنگ بھی ہو جاتی ہیں، خاص طور پر رات کے 12 بجے گھر آنے پر بھی وہ چاہتے ہیں کہ بیوی تیار ہوں۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ اپنی بیوی پر صرف کپڑوں سے متعلق پابندیاں نہیں لگاتے، بلکہ چاہتے ہیں کہ وہ اچھے لباس اور حلیے میں بھی نظر آئیں، خاص طور پر جب وہ گھر میں موجود ہوں۔

احسن خان نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں بیوی یا بچوں کا کوئی لباس پسند نہیں آتا اور وہ اسے پہنتے رہیں تو وہ کپڑے چھپا کر کسی ملازمہ کو دے دیتے ہیں، جس پر بیوی ان سے شکوہ بھی کرتی ہیں مگر بعد میں ان کے منانے پر راضی ہو جاتی ہیں۔

احسن خان نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیوی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتے لیکن چاہتے ہیں کہ ان کی بیوی ہمیشہ اچھی لگے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اسی طرح اگر بیوی کو ان کی کوئی چیز پسند نہیں آتی، جیسے کہ شرٹ کے کھلے ہوئے بٹن، تو وہ بیوی کے سامنے شرٹ کے بٹن بند رکھتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025