• KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.4°C
  • LHR: Cloudy 31.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 25.7°C

آئی سی سی نے بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا

شائع November 18, 2025 اپ ڈیٹ November 18, 2025 02:57pm
— فوٹو: پی سی بی
— فوٹو: پی سی بی

آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بابر اعظم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آؤٹ ہونے کے بعد اسٹمپس کو نشانہ بنایا تھا، سابق کپتان نے آئی سی سی کوڈ کے آرٹیکل دو اعشاریہ دو کی خلاف ورزی کی ہے۔

خلاف ورزی پر بابراعظم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے، بابر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے، جو گزشتہ 24 ماہ کے عرصے میں ان کا پہلا پوائنٹ ہے۔

بابر پر آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی لیول ون خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

لیول ون خلاف ورزیاں کم سے کم وارننگ اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس کا اطلاق رکھتی ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کرلی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

واضح رہے کہ اتوار کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کی شاندار باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ مکمل کیا۔

کارٹون

کارٹون : 1 اپریل 2026
کارٹون : 31 مارچ 2026