• KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C
  • KHI: Clear 19.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.6°C
  • ISB: Cloudy 13°C

حکومت کا کراچی میں ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

شائع November 18, 2025
— فائل فوٹو: حکومت سندھ / ایکس
— فائل فوٹو: حکومت سندھ / ایکس

حکومت سندھ کی جانب سے عوام کے لیے ایک اور خوشخبری سنادی گئی، سینئر صوبائی وزیر نے کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے ، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومر، یلو لائن بی آر ٹی کے پی ڈی ضمیر عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرجیل انعام میمن کو یلو لائن بی آر ٹی اور ریڈ لائن بی آر ٹی کے ترقیاتی کام میں پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں کراچی میں ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنے اور پنک اسکوٹیز اسکیم کے دوسرے مرحلے پر سینئر صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھاکہ امید ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی میں پہنچ جائیں گی، کراچی کے عوام کے لیے ڈبل ڈیکر کا روٹ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ای وی بسز کے نئے روٹ بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنے اور حالیہ مالی سال مزید 500 بسیں لانے ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بہت جلد پیپلز بس سروس کے نئے روٹس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے روٹس کے حوالے سے آپریشنل تیاریاں مکمل کرنے کی بھی ہدایات دیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025