عاطف اسلم پر دلجیت دوسانجھ کی کاپی کا الزام
معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو تو ویسے متعدد بھارتی گلوکار و موسیقار کاپی کرتے ہیں لیکن اس بار ان پر بھارتی گلوکار کو کاپی کرنے کا الزام لگ گیا۔
عاطف اسلم پر بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی ڈانس کاپی کا الزام لگایا جا رہا ہے۔
عاطف اسلم کی حال ہی میں ایک میوزک کنسرٹ میں کی گئی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین نے ان پر بھارتی گلوکار کا ڈانس انداز کاپی کرنے کا الزام لگایا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں عاطف اسلم کو پرجوش انداز میں اسٹیج پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور انہوں نے پہلی بار منفرد ڈانس کیا۔
عاطف اسلم عام طور پر اپنے کنسرٹس میں زیادہ ڈانس نہیں کرتے لیکن وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں تازہ کنسرٹ میں کھل کر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عاطف اسلم کی ڈانس کو دیکھ کر متعدد شائقین نے ان پر دلجیت دوسانجھ کی ڈانس کو کاپی کرنے کا الزام لگایا۔
بعض صارفین نے عاطف اسلم کے ڈانس کو برا قرار دیتے ہوئے ان کے رقص پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ انہیں لوگ ڈانس کے بغیر بھی سنتے ہیں۔
@Atif Aslam live f9 park Islamabad #unfrezzmyaccount #viral #foryou #foryoupage #2025
کچھ افراد نے لکھا کہ عاطف اسلم ڈانس کرتے ہوئے اچھے نہیں لگ رہے جب کہ بعض نے نشاندہی کی کہ وہ دلجیت دوسانجھ کو کاپی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دلجیت دوسانجھ اپنے کنسرٹس میں پرجوش پنجابی بھنگڑے کے انداز میں رقص کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جب کہ عاطف اسلم عام طور پر ڈانس نہیں کرتے لیکن کبھی کبھار وہ کچھ رقص کر لیتے ہیں۔












لائیو ٹی وی