ایک صدی تک سپر اسٹار، 200 سال تک زندہ رہوں گا، شاہ رخ خان
بولی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اگلی ایک صدی تک سپر اسٓٹار رہیں گے جب کہ وہ 200 سے 250 سال تک زندہ رہیں گے۔
بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق ایک تقریب میں فلم ساز فرح خان نے شاہ رخ سے پوچھا کہ ان کا یہ اعتماد کہاں سے آتا ہے جہاں انہوں نے پہلے کہا تھا کہ ان کے سپر اسٹار رہنے کا دورکبھی ختم نہیں ہوگا۔
ان کی بات پر شاہ رخ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ سب کو معصومانہ انداز میں یہی کہتے ہیں کہ کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ 60 سال کے ہو چکے ہیں لیکن اگر وہ خود کو ابھی بھی بچے کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔
فرح خان نے ان سے مزید پوچھا کہ اگر کوئی پوچھے کہ آپ کتنے سال زندہ رہیں گے؟ اس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ اگر کوئی ان سے یہی پوچھے گا تو وہ یہی کہیں گے کہ وہ 200 سے 250 سال تک زندہ رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس پر یقین کرتے ہیں اور اگر یہ محبت اور بے لوث جذبات کے ساتھ کیا جائے تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے۔
بولی وڈ بادشاہ کا کہنا تھا کہ وہ کم سے کم 100 سال تک سپر اسٹار رہیں گے جب کہ 2 سے ڈھائی صدیوں تک زندہ رہیں گے۔
انہوں نے اپنی 2007 کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں دکھائے گئے اس فلسفے پر پختہ یقین رکھتے ہیں، جہاں خواہشات کو سچے دل سے مانگنے پر زور دیا گیا ہے۔
شاہ رخ خان نے مذکورہ بات دبئی میں اپنے بنائے جانے والے ’شاہ رخز‘ نامی 55 منزلہ کمرشل ٹاور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کہی، جس کی مالیت 4 ہزار کروڑ روپے ہے اور وہ 2029 میں مکمل ہوگا۔
شاہ رخ نے اس موقع پر جذباتی انداز میں کہا کہ اگر ان کی والدہ زندہ ہوتیں تو بہت خوش ہوتیں۔ اب جب میں بچوں کے ساتھ دبئی آؤں گا تو اس عمارت کی طرف اشارہ کرکے کہوں گا، ’دیکھو، یہ بابا کی عمارت ہے۔












لائیو ٹی وی