اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال کو فائنل میں شکست، انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر عالمی چیمپئن بن گئے
اسنوکر ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال کو شکست دے کر عالمی چیمپئن بن گئے۔
عمان کے دارالحکومت مسقط میں جاری آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر نے جیت لیا، انہوں نے پاکستان کے اسجد اقبال کو 2-5 فریم سے شکست دے کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
سیکریٹری جنرل پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نوید کپاڈیہ جو چیمپئن شپ میں ہیڈ ریفری کے فرائض بھی انجام دے رہے، کے مطابق انگلینڈ کے ہاروی چانڈلر نے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
انگلش کیوئسٹ کی جیت کا فریم اسکور 0-83، 66-16، 29-95، 8-16، 86-3، 37-65 اور 15-70 رہا، میچ کے دوران ہاروی چانڈلر نے 52 اور 67 کے شاندار بریک بھی کھیلے۔
قبل ازیں، سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے فرانس کے نیکولاس مورٹریوکس کو 2-5 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔












لائیو ٹی وی