• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

شائع November 21, 2025
— فوٹو: پی او اے
— فوٹو: پی او اے

پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے ریاض میں جاری چھٹی اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں 97 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

محمد گلزار نے ترکیہ کے رفعت گیداک کو 4-5 کے اسکور سے شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا، اس سے قبل انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان کے اقبال احمد کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ایرانی پہلوان امیر علی اظہرپیرا نے قازقستان کے ریضابیک اِتموخان کو 0-5 سے با آسانی شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔

فتح کے بعد محمد گلزار نے کہا کہ وہ یہ تمغہ افواج پاکستان کے آپریشن ’بنیان المرصوص‘، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہدا کے نام کرتے ہیں۔

صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے محمد گلزار کی کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے کیمپ میں بہت کچھ سیکھا اور اللہ تعالیٰ نے ہماری محنت کا صلہ دیا، یہ کامیابی پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

دیگر مقابلوں میں پاکستان کے عنایت اللہ 74 کلوگرام کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے محروم رہے اور بحرین کے ماگومیڈ راسل اسلوئیف سے ہار گئے۔

اسی طرح محمد عبداللہ کو 65 کلوگرام کیٹیگری کے راؤنڈ آف 16 میں ازبکستان کے اومید جان جالولو نے 0-10 سے شکست دی۔

محمد گلزار کے کانسی کے تمغے کے ساتھ پاکستان کی مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی۔

دیگر میڈلز میں جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم کا گولڈ یاسر سلطان کا اسی مقابلے میں چاندی کا تمغہ اور باکسرز فاطمہ زہرہ اور قدرت اللہ کے دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025