• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

عاطف اسلم نے انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضے پر خاموشی توڑ دی

شائع November 22, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار عاطف اسلم نے پروگرامات میں شرکت اور انٹرویوز کے لیے بھاری معاوضہ لینے کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معلوم ہے کہ کچھ لوگوں نے ان سے متعلق بھاری معاوضہ لینےکی باتیں کی ہیں۔

عاطف اسلم نے حال ہی میں ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے انہوں نے مختلف ٹی وی پروگرامات سمیت پوڈکاسٹس میں شرکت نہ کرنے اور بھاری معاوضہ وصول کرنے کے دعووں پر بھی بات کی۔

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ انہوں نے محض 18 سال کی عمر میں دنیا کو جیتنا سیکھا اور انہوں نے دنیا کو فتح کیا، ان کے پاس اب بہترین مداحوں کی دولت موجود ہے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ہر کوئی کامیابی، کچھ جگہوں پر کنسرٹ کرنا اور گانوں کو بیچنا چاپتا ہے اور انہوں نے یہ سب کچھ پا لیا۔

عاطف اسلم کے مطابق پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ کو لگتا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے، یہ کبھی کافی نہیں ہوتا، مزید کی خواہش ہمیشہ رہتی ہے،آپ مزید حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن صرف مقابلے میں رہنے کے لیے نہیں بلکہ کامیابی سے مزہ لینے کے لیے بھی ایسا کیا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے عاطف اسلم نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ انہیں ہر شو میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں،اگر کوئی کہتا ہے کہ وہ بھاری معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ مجھے اپنے پروگرام میں بلانا چاہتے ہیں۔

ان کے مطابق ان کے بھاری معاوضے کے دعوے کرنے والوں کا یہ واضح مطلب ہوتا ہے کہ وہ انہیں بلانا چاہتا ہیں اور شاید دنیا کو یہ بات بتانا چاہتا ہیں کہ وہ مغرور شخص ہیں۔

عاطف اسلم نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں بہت عزت اور احترام دیا ہے، کبھی کبھار ان کے پاس وقت نہیں ہوتا کہ وہ پروگرامات میں جا سکیں، کبھی کوئی دوسرا مسئلہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وہ مختلف افراد کی جانب سے زیادہ معاوضے کے دعوے کرنے کی باتوں سے واقف ہیں اور انہیں اس پر کوئی شرمندگی نہیں، وہ ایسے افراد کو جواب نہیں دینا چاہتے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے لوگوں کے رویوں میں تبدیلی دیکھی ہے، وہ صرف تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک ان کا شو یا انٹرویو ختم نہ ہو جائے، وہ انہیں اندر سے جانتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025