شاہین آفریدی ان فٹ، ٹرائی نیشن سیریز سے باہر ہونے کا امکان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا انجری کے باعث 3 ملکی سیریز سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ سے قبل قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی معمولی زخمی ہوگئے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو پیر میں انجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہیں جبکہ سیریز کے بقیہ میچز میں ان کی شمولیت کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایات کو دیکھتے ہوئے ہی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کے انجرڈ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ باؤلر آج اور کل کے میچ میں آرام کریں گے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ فاسٹ باؤلر کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی کلیئرنس سے مشروط ہوگا اور حتمی اعلان فٹنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ِ
ٹیم مینجمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی کی فٹنس اور مکمل بحالی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔












لائیو ٹی وی