• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

تین بہنوں کے بعد پیدا ہوئی، والدین نے بیٹےکی خواہش میں میرے بال کٹوادیے، نمرہ خان

شائع November 23, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

اداکارہ نمرہ خان نے اپنی زندگی کے حساس پہلوؤں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ تین بہنوں کے بعد پیدا ہوئی تھیں اور والدین کی خواہش تھی کہ بیٹا ہو، جس کے باعث ان کے بال کٹوادیے گئے۔

نمرہ خان نے حال ہی میں تابش ہاشمی کے پروگرام “ہنسنا منع ہے“ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو والدین کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا ہو، کیونکہ ان سے پہلے ہی تین بیٹیاں تھیں اور وہ چوتھی بیٹی تھیں، ابتدائی طور پر سب کچھ معمول کے مطابق تھا، لیکن جب وہ نو سال کی ہوئیں تو والدہ انہیں لڑکوں کی طرح کے بال کٹوانے کے لیے نائی کے پاس لے گئیں۔

نمرہ خان کے مطابق اس دوران نائی کی دکان میں بال کٹواتے وقت ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور بال کٹ جانے کے بعد تقریباً دو ہفتے تک وہ گھر سے باہر نہیں نکلیں۔

لڑکیوں کو سمجھنا چاہیے کہ سہارا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا، نمرہ خان

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنے نئے حلیے کو قبول کرنا شروع کیا اور محلے کے لوگ بھی انہیں نئے حلیے کے مطابق علی بھائی کہنا شروع ہوگئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے خود بھی اس نام اور کردار کو اتنا اپنا لیا کہ اگر کوئی غلطی سے انہیں نمرہ کہہ دیتا تو انہیں غصہ آجاتا۔

نمرہ خان کے مطابق وہ والدین کے ساتھ قربانی کے جانور خریدنے جاتیں اور ان کے دانت چیک کرتیں، ان کی چال ڈھال، بیٹھنے اور بات کرنے کا انداز بھی مکمل طور پر مردانہ ہو گیا تھا، وہ سوٹ اور ٹائی پہنتیں اور اس لباس کی وجہ سے کوئی لڑکی ان سے بات نہیں کرتی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ صورتحال کم از کم 15 سے 16 سال کی عمر تک جاری رہی اور پھر ڈاکٹروں نے والدین کو خبردار کیا کہ یہ رویہ ان کے لیے ٹھیک نہیں ہے اور مخالف جنس کے کردار کو اپنے اوپر طاری کرنا مناسب نہیں ہے، ڈاکٹروں نے والدین کو ان کے بال بڑھانے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025