• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

اسکول پیسہ کمانے کی مشینیں ہیں، 7 سال سے پہلے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، اسد صدیقی

شائع November 23, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

معروف اداکار اسد صدیقی نے واضح کہا کہ اسکول اب پیسہ کمانے کی مشینیں بن چکے ہیں اور والدین کو چاہیے کہ سات سال کی عمر سے پہلے بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، کیونکہ کم عمری میں تعلیم کا آغاز بچوں کے لیے مناسب نہیں۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں اپنی اہلیہ زارا نور عباس کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

دورانِ گفتگو زارا نور عباس نے سوال کیا کہ وہ دونوں اپنی بیٹی نور جہاں کو اسکول میں داخل کیوں نہیں کروا رہے؟

اسد صدیقی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نور جہاں کی عمر اس وقت صرف ڈیڑھ سال ہے اور اس عمر میں بچے کو اسکول میں داخل کروانا درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کم عمر میں اسکول بھیجنا بے وقوفی ہے، حتیٰ کہ چار سال کی عمر بھی اسکول بھیجنے کے لیے صحیح نہیں ہے۔

شادی کو 6 سال ہوئے ہیں، لگتا ہے 600 سال ہوگئے، اسد صدیقی

انہوں نے اسکول کے موجودہ نظام پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کے خیال میں اسکول پیسہ کمانے کی مشینیں بن چکے ہیں اور اب تو اسکول بھی طبقاتی نظام کے تحت چل رہے ہیں۔

اسد صدیقی کے مطابق والدین سے بہتر بچے کی رہنمائی کوئی نہیں کر سکتا، اسکول تو بالکل بھی نہیں، کیونکہ ان کی زیادہ تر توجہ پیسے کمانے پر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سات سال کی عمر سے پہلے بچوں کو اسکول میں داخل نہیں کرانا چاہیے اور انہیں بڑا ہونے دینا ضروری ہے۔

ان کے مطابق کم عمری میں جب بچوں کی ہڈیاں بھی مکمل نہیں بن پاتیں، اُن کے ہاتھوں میں پنسل پکڑا دی جاتی ہے، جو درست نہیں۔

اداکار نے فن لینڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں والدین کو سات سال کی عمر سے پہلے بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی اجازت نہیں، کیونکہ سائنسی طور پر بھی ثابت ہو چکا ہے کہ بچوں کو اتنی جلدی اسکول نہیں بھیجنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اسد صدیقی نے زارا نور عباس سے 2017 میں شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی نور جہاں ہے، جس کی عمر اس وقت ڈیڑھ سال ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025