• KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

فیصل آباد اور ہری پور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیوز وائرل، الیکشن کمیشن کا نوٹس

شائع November 23, 2025
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران فیصل آباد اور ہری پور میں ووٹرز کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل بیلٹ پیپرز کا سخت نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل آباد کے حلقہ پی پی 98 میں چک جھمرہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹر کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ووٹر کو پولنگ اسٹیشن کے اندر بیلٹ پیپر پر مہر لگاتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ادھر ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں بھی ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، ووٹرز نے پولنگ اسٹیشنز کے اندر ووٹ کاسٹ کرکے موبائل فون کے ذریعے بیلٹ پیپرز کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپ میں شیئر کی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل بیلٹ پیپرز کا سخت نوٹس لے لیا، اور حکام کو بیلٹ پیپر کی رازداری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 ڈیرہ غازی خان میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 79 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 115 فیصل آباد، پی پی 116 فیصل آباد، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ کی نشستوں پر بھی اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے عوام آج ووٹ ڈال رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025