• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

’بول کفارہ‘ فیم گلوکارہ سحر گل کو بھارتی گانوں پر پرفارمنس پر تنقید کا سامنا

شائع November 24, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول پاکستانی گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ سحر گل کو بھارتی گانوں پر پرفارمنس کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

سحر گل کے گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ کو بھارتی گلوکاروں نے کاپی کرکے گایا لیکن اب ان کی جانب سے دوسرے بھارتی گانوں پر پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سحر گل نے حال ہی میں پنجاب کے مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس کی، جہاں انہوں نے اپنے مقبول گانے ’بول کفارہ کیا ہوگا‘ سمیت دیگر گانوں پر پرفارمنس کی۔

گلوکارہ نے میوزک کنسرٹس میں بھارتی گانے ’سیارہ تو تو بدلا نہیں‘ سمیت دیگر گانوں پر بھی پرفارمنس کی۔

سحر گل نے دیگر بھارتی گانوں کو بھی گایا اور ان کی پرفارمنس کو پنڈال میں موجود نوجوانوں نے سراہا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف گلوکارہ کو بھارتی گانوں پر آڑے ہاتھوں لیا بلکہ ان کی جانب سے ڈانس کیے جانے پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

زیادہ تر صارفین نے گلوکارہ کو ڈانس کرنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کی گلوکاری پر بھی تنقید کی اور لکھا کہ انہوں نے چاہت فتح علی خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025