فیڈرل ڈائریکٹوریٹ نے آف ایجوکیشن موسمِ سرما کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی
فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے موسمِ سرما کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی۔
ڈان نیوز کے مطابق نئے اوقاتِ کار کا اطلاق یکم دسمبر سے 31 جنوری تک ہو گا، سنگل شفٹ اسکول صبح 8:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسی طرح جمعہ کو سنگل شفٹ اسکول 8:30 سے 1:15 بجے تک کھلے رہیں گے، ڈبل شفٹ اسکولوں کی صبح کی شفٹ 8:15 سے 1:15 بجے تک ہو گی۔
ڈبل شفٹ اسکولز کی ایوننگ کی شفٹ 1.15 سے شام 6 بجے تک ہو گی، تمام اسکولوں کو نئے اوقاتِ کار پر یکم دسمبر سے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی۔












لائیو ٹی وی