• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

مرد آج بھی اداکارہ سے شادی کرنے سے کتراتے ہیں، قدسیہ علی

شائع November 26, 2025 اپ ڈیٹ November 27, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک شخص سے محبت کی لیکن بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ شخص ان سے اداکارہ ہونے کے ناطے شادی نہیں کر سکتے اور یہ کہ اب بھی مرد کسی اداکارہ سے شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔

قدسیہ علی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ خود مختار اور آزاد خواتین کو ایک قیمت چکانا پڑتی ہے حالانکہ اب 2025 ہوچکا ہے لیکن حالات میں ابھی تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود مختار اور آزاد عورتیں معاشرے میں بہت تنقید کی شکار ہوتی ہیں اور خاص طور پر اداکاراؤں کو لوگ اب بھی ایک خاص نظریے سے دیکھتے ہیں۔

قدسیہ علی کے مطابق خود مختار اور آزاد خاتون کے حوالے سے سوچا جاتا ہے کہ وہ کسی کے قابو میں نہیں آئے گی، وہ کسی کے آگے نہیں جھکے گی، اس لیے ان سے فاصلہ اختیار کیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ کسی کے آگے نہ جھکنے سے مراد حالات اور واقعات پر سمجھوتا نہ کرنا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ خود مختار عورتیں کسی بات پر سمجھوتا نہیں کرتیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ حال ہی میں ایک حادثہ ہوا، ان کے ایک شخص کے ساتھ تعلقات تھے لیکن پھر وہ تعلقات نہ رہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بعد میں انہیں پتا چلا کہ ان کی اور مذکورہ شخص کی شادی نہیں ہو سکتی، کیوں کہ وہ اداکارہ تھیں۔

قدسیہ علی کے مطابق انہیں شادی کرنے کے لیے اداکاری چھوڑنی پڑتی، اس لیے انہوں نے تعلقات ختم کیے اور یہ کہ اب بھی ایسا سمجھا جاتا ہے اور مرد اداکارہ سے شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں اب بھی خصوصی طور پر اداکاراؤں کو برا سمجھا جاتا ہے، ان کے سامنے تو بعض لوگ ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بعد میں ان کے لیے برے الفاظ کہے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کا کہنا تھا کہ لوگوں کی اداکاراؤں سے متعلق سوچ اتنی منفی ہوتی ہے کہ بعض اداکارائیں یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں کہ شاید وہ غلط کام کر رہی ہیں۔


کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025