• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

پیسہ کمانے کیلئے متنازع مواد توڑ مروڑ کر پیش کرنا شرمناک ہے، بہروز سبزواری کی پوڈکاسٹرز پر تنقید

شائع November 27, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے پوڈکاسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ کمانے کے لیے متنازع مواد کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا شرمناک عمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب پوڈکاسٹ میں زیادہ شرکت نہیں کرتے۔

ماضی میں بہروز سبزواری مختلف پوڈکاسٹ اور انٹرویوز میں کئی ایسے بیانات دے چکے ہیں جو بعد میں کافی متنازع بن گئے، جن میں خواتین کے لباس، طلاق کی وجوہات اور سیاسی شخصیات، خصوصاً سابق وزیرِاعظم عمران خان سے متعلق سخت بیانات شامل ہیں، جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

حال ہی میں انہوں نے ملیحہ رحمٰن کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے اس حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کبھار ماضی میں دیے گئے اپنے ایسے بیانات پر افسوس بھی کرتے ہیں جو متنازع بن جاتے ہیں کیونکہ سچ ان کے منہ سے نکل جاتا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ جب ان کے بیانات متنازع بنادیے جاتے تھے تو ان کے گھروالے بھی پریشان ہوجاتے تھے، لیکن اب وہ کافی محتاط ہوچکے ہیں۔

بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب وہ پوڈکاسٹ وغیرہ میں زیادہ شرکت نہیں کرتے کیونکہ اکثر پوڈکاسٹرز اور براڈکاسٹرز ڈالرز اور پیسہ کمانے کے لیے متنازع مواد نکال کر اسے توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جس پر انہیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتے اور سچ کو متنازع بنادیا جاتا ہے، اسی لیے اب وہ کوشش کرتے ہیں کہ پوڈکاسٹ میں زیادہ نہ جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025