سندھ ہائیکورٹ: سبسڈی کی عدم فراہمی کیخلاف 16شوگر ملز کی درخواستیں خارج
سندھ ہائیکورٹ نے ان لینڈ فریٹ سبسڈی کی عدم فراہمی کے خلاف 16 شوگر ملز کی سبسڈی سے متعلق درخواستیں خارج کردیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے دوران سماعت کہا کہ بظاہر ان لینڈ فریٹ سبسڈی کے لیے منظور شدہ گرانٹ وقت گزرنے کے ساتھ ازخود ختم ہو چکی ہے، عدالت وفاقی حکومت کو سپلیمنٹری گرانٹ کا حکم نہیں دے سکتی، طے شدہ قانون ہے کہ سبسڈی فائدہ ہے بنیادی حق نہیں، آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت گرانٹ کے لیے وفاقی حکومت کو رٹ جاری نہیں کی جاسکتی۔
واضح رہے کہ ای سی سی منظوری کے باوجود سبسڈی روکنے پر شوگر ملز نے درخواستیں دائر کی تھیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی برآمد کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا تھا نیب انکوائری کی بنیاد پر شوگر ملزم کو سبسڈی کا اجرا روک دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ٹڈاپ نے وزارت تجارت کی ہدایت پر سبسڈی کا اجرا روکا تھا، فنڈز کی موجودگی اور وزارت تجارت کی اجازت کے بعد ہی سبسڈی جاری کی جاسکتی ہے۔












لائیو ٹی وی