• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

پردہ دار خاتون ہوں، گھر میں بھائی سے بھی پردہ کرتی ہوں، نبیحہ علی خان

شائع November 27, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

حال ہی میں شادی کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پردہ دار خاتون ہیں، وہ گھر میں بھائی کے سامنے بھی پردہ کرتی ہیں۔

نبیحہ علی خان نے 7 نومبر کو حارث کھوکھر نامی شخص سے شادی کی تھی، جن سے ان کے گزشتہ 6 سال سے تعلقات تھے۔

نبیحہ علی خان نے یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے کم عمری میں خود سے 15 برس زائد العمر شخص سے شادی کی تھی، جن کا انتقال ہوگیا تھا۔

نبیحہ علی خان کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہوئی تھیں اور صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد حال ہی میں انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کی تنقید پر اس قدر دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں کہ انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

اب ان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ پردے سے متعلق دعوے کرتے دکھائی دیں۔

وائرل ویڈیو میں نبیحہ علی خان دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ بنیادی طور پر پردہ دار عورت ہیں، وہ گھر میں بھی پردہ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں اس قدر پردہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے بہنوئی اور یہاں تک کہ بھائی سے بھی پردہ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق گھر میں کسی پلمبر یا دوسرے کام کے لیے آنے والے مرد کو دیکھتے ہی وہ پردہ کرلیتی ہیں، وہ پاپندی سے پردہ کرتی ہیں۔

نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ گھر میں پردہ کرتی ہیں لیکن وہ صرف اسکرین پر پردہ نہیں کرتیں اور اسکرین پر ہی لوگ انہیں دیکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر کی پردوں سے متعلق دعوے کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔


کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025