• KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C
  • KHI: Clear 24.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.5°C
  • ISB: Cloudy 13.9°C

پیٹ کمنز اور ہیزل وڈ ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر

شائع November 28, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور ان کے ساتھی پیسر جوش ہیزل وڈ انجری کے باعث ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پرتھ میں کمر درد کا شکار ہونے والے اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کو دوسرے میچ کے لیے برسبین میں اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔

آسٹریلیا نے افتتاحی ٹیسٹ میں پرتھ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو دوسرے ہی روز 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹیم کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے جب کہ مچل اسٹارک پیس اٹیک کی قیادت کریں گے اور ان کے ساتھ اسکاٹ بولینڈ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ پیٹ کمنز ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے، جیسا کہ وہ پرتھ میں بھی اسکواڈ کے ساتھ تھے، اگرچہ وہ کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں۔

کمنز کے حوالے سے جلد فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب آسٹریلیا کے کوچ اور سلیکٹر اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا تھا کہ انہیں فٹنس ثابت کرنے کے لیے گابا میں 4 دسمبر سے شروع ہونے والے میچ تک آخری لمحے تک موقع دیا جائے گا۔

کمنز جولائی میں کیریبین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد سے انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

آسٹریلیا کے ایک اور فاسٹ باؤلر جوش ہیزل وڈ ہیمسٹرنگ انجری سے بحالی کے عمل میں ہیں جس کی وجہ سے وہ پرتھ میچ سے باہر ہو گئے تھے۔

اگرچہ کمنز نے جمعہ کو سڈنی میں نیٹس سیشن میں تقریباً پوری رفتار سے بولنگ کی جب کہ ہیزل وڈ نے مختصر رن اپ کے ساتھ بولنگ کی، ان کے ساتھ ریزرو فاسٹ بولر شان ایبٹ بھی موجود تھے جو خود بھی ہیمسٹرنگ انجری سے نمٹ رہے ہیں۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

اسٹیو اسمتھ (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، برینڈن ڈوگٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویڈرالڈ، بو ویباسٹر۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025