’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کو ٹائپ کرنے کے لیے سید نبیل کو پیسے دیے تھے، شمعون عباسی
معروف ہدایت کار، پروڈیوسر، لکھاری و اداکار شمعون عباسی نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مقبول ڈرامے ’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کا نہ صرف خیال ان کا تھا بلکہ انہوں نے ہی اس کی کہانی کو ٹائپ کرنے کے لیے سید نبیل کو پیسے دیے۔
شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی طویل ویڈیو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے ڈرامے کا خیال سوچا اور پھر سید نبیل کو کہانی سنائی اور انہیں کہانی کو ٹائپ کرنے کا کہا۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ سید نبیل خود سے ایک صفحہ تک نہیں لکھ پاتے، اصل کام خیال اور کہانی کا ہی ہوتا ہے، جو انہوں نے دیا اور ٹائپ کرنے کا کام سید نبیل کو دیا۔
انہوں نے سید نبیل کے ان دعووں کو یکسر مسترد کیا کہ ڈرامے کی کہانی انہوں نے لکھی۔
شمعون عباسی نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کی کہانی کو سوچا، سید نبیل کو کہانی بتائی اور اسے کہانی کو ٹائپ کرنے کے پیسے دیے لیکن پھر انہوں نے دعویٰ کردیا کہ وہ کہانی انہوں نے خود لکھی ہے۔
ان کے مطابق پوری میڈیا انڈسٹری جانتی ہے کہ سید نبیل خود سے ایک صفحہ بھی نہیں لکھ سکتے، وہ دوسروں کی مدد لیتے ہیں اور ڈرامے کی کہانی لکھنے میں بھی انہوں نے دوسروں کی مدد لی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ سید نبیل نے کن افراد کے ساتھ مل کر ’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کی کہانی کو تحریر کیا لیکن فی الحال وہ دوسروں کے نام نہیں لینا چاہتے۔
شمعون عباسی نے سید نبیل کو چیلنج دیا کہ اگر ان کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ انہوں نے خود ہی ڈرامے کی کہانی لکھی تو وہ شواہد لائیں، ورنہ وہ یہ بات بھی سامنے لائیں گی کہ انہوں نے کن کی مدد سے ان کی کہانی چرا کر لکھی۔
شمعون عباسی کے تازہ بیان سے قبل سید نبیل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ’جن کی شادی، ان کی شادی‘ کی کہانی کا خیال شمعون عباسی کا ہی ہے لیکن کہانی انہوں نے لکھی تھی۔
سید نبیل کے دعوے سے قبل شمعون عباسی نے فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ڈرامے کی کہانی انہوں نے لکھی لیکن انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔












لائیو ٹی وی