• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Cloudy 12.9°C

اداکاروں کی بعض عادات بہت خراب ہیں، سیٹ پر درست کرنے کی کوشش کرتا ہوں، امین اقبال

شائع November 30, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

ہدایت کار امین اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں کی بعض عادات بہت خراب ہیں اور وہ سیٹ پر انہیں درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

امین اقبال نے حال ہی میں پروگرام زبردست وِد وصی شاہ میں شرکت کے دوران اپنے تجربات اور انڈسٹری کی حقیقتیں شیئر کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے اداکاروں اور اداکاراؤں کی بعض عادات بہت خراب ہیں اور وہ کبھی کبھار بہت مشکلات سے گزرتے ہیں، شوٹ کے درمیان اتنا وقفہ نہیں ہوتا اور اداکار یہ نہیں جانتے کہ وہ پچھلے کردار کو کیسے بھولیں جو انہوں نے ادا کیا تھا۔

امین اقبال کے مطابق ایک ہدایتکار کے طور پر انہیں اکثر اداکاروں کو پچھلے کردار بھلانے کے لیے مدد کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے اداکاروں کے معمولات بھی بہت مشکل ہوتے ہیں اور وہ اکثر کافی اور کیفین کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا مزاج تیز ہو جاتا ہے، اسی لیے وہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنے سیٹ پر موجود اداکاروں کو ان چیزوں کا زیادہ استعمال نہ کرنے کی ترغیب دیں۔

امین اقبال نے انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے آغاز کے حوالے سے بھی ایک واقعہ بتایا، ایک مرتبہ وہ اپنے لکھے ہوئے اسکرپٹس لے کر ایک پروڈیوسر کے پاس گئے، جس نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے اس اسکرپٹ کو لکھنے کے لیے کسی مشروب کا استعمال کیا تھا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور بتایا کہ وہ تو چائے بھی نہیں پیتے۔

ان کے مطابق پروڈیوسر نے یہ سن کر ان کی توہین کی کہ جب تک مشروب کا استعمال نہیں کیا جاتا، اس وقت تک تخلیقی کہانی نہیں لکھی جاسکتی اور وہ اسکرپٹ ان کے چہرے پر پھینک دیا، یہ ان کے لیے بہت تکلیف دہ تھا، مگر وہ خود کو ثابت کرنے کے لیے پرعزم رہے۔

ہدایت کار نے مزید کہا کہ سالوں بعد وہی پروڈیوسر ایک شو میں ان سے ملا، جہاں انہیں انعام دیا جا رہا تھا، اس نے اپنے سابقہ رویے پر معافی مانگی اور ان کی صلاحیت کا اعتراف کیا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025