• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

اگر اسکرپٹ اچھا نہ ہو تو شاہ رخ خان کو بھی کاسٹ نہیں کروں گا، سیفی حسن

شائع December 1, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

ہدایتکار سیفی حسن نے کہا کہ ڈرامے کی کامیابی کے لیے اسکرپٹ سب سے اہم عنصر ہے، چاہے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان ہی کیوں نہ ہوں، اگر اسکرپٹ معیار کے مطابق نہ ہو تو وہ انہیں بھی کاسٹ کرنے سے گریز کریں گے۔

سیفی حسن نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ بطور ہدایت کار ان کے لیے اسکرپٹ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ یہی ڈرامے میں جان ڈالتا ہے۔

ان کے مطابق اگر اسکرپٹ اچھا نہ ہو تو وہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اداکار کو بھی کاسٹ کرنے سے گریز کریں گے۔

سیفی حسن نے مزید وضاحت کی کہ ٹی وی کا ہیرو اسکرپٹ رائٹر ہے، بعض اوقات ایسا ہو سکتا ہے کہ اگر اسکرپٹ کمزور ہو تو اچھے اداکاروں کی وجہ سے ریٹنگز آ جائیں، لیکن وہ ڈراما اچھا نہیں کہلائے گا اور پڑھے لکھے لوگ اس کی تعریف کبھی نہیں کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ ان کے ڈرامے صرف پڑھے لکھے لوگ دیکھیں بلکہ ان کی تعریف بھی وہی لوگ کریں، باقی لوگ اگر دیکھنا چاہیں تو یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک سال میں صرف ایک ہی ڈراما بنائیں تاکہ معیار بلند رہے۔

سیفی حسن نے کہا کہ کراچی میں ڈراموں کی پروڈکشن اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ ڈراموں میں دکھائے جانے والے گھروں سے بھی اب بخوبی واقف ہیں، اس لیے اب پروڈکشن دیگر شہروں میں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی سڑکوں کی غیر ہمواری کی وجہ سے بھی وہاں شوٹنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025