بلوچستان: نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں خاتون بمبار ملوث نکلی
چاغی ضلع کے قصبے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹر (جس پر اتوار کی شب حملہ ہوا تھا) کو ایک خاتون خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ خاتون نے رات 8 بج کر 40 منٹ پر ’خودکش حملہ کیا‘ اور ہدف پیراملٹری فورس کا ہیڈکوارٹر تھا۔
کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے حملہ آور کی تصویر جاری کی اور اس کی شناخت زینت رفیق کے طور پر کی۔
حکام نے بتایا کہ 3 حملہ آور قلعے میں داخل ہوتے ہی مارے گئے، جب کہ دیگر کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا گیا تھا، تاہم مقامی افراد کے مطابق پیر کی شام تک وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی تھی۔












لائیو ٹی وی