• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 13.6°C
  • ISB: Cloudy 16.6°C

پہلے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف رہتی تھی، بیٹی نے عادت بدلنے میں مدد کی، سلمیٰ ظفر

شائع December 2, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر نے بتایا کہ وہ پہلے ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف رہتی تھیں، جس کی وجہ سے اکثر اپنے لیے وقت نہیں نکال پاتیں تھیں، تاہم بیٹی کی نشاندہی کے بعد انہوں نے اپنی اس عادت میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا۔

سلمیٰ ظفر نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی عادات اور ان میں آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی ہمیشہ سے ایک عادت رہی ہے کہ وہ ہر وقت دوسروں کو خوش کرنے کی کوشش کرتی تھیں، جس کی وجہ سے اکثر وہ خود کو نظر انداز کر دیتی تھیں۔

ان کے مطابق ان کی بڑی بیٹی نے انہیں یہ نشاندہی کی کہ ضروری نہیں کہ ہر کسی کا ہر کام آپ ہی کریں، کیونکہ اس طرح لوگوں کی نظروں میں آپ کی اہمیت کم ہو جاتی ہے, بیٹی کی اس نصیحت کے بعد انہوں نے اپنے اندر تبدیلی لانا شروع کیا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کی ایک اور عادت یہ بھی تھی کہ پیسے ہونے کے باوجود وہ کبھی اپنے لیے کچھ نہیں خریدتی تھیں، کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ یہ پیسے بچوں کے کام آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نے اس عادت کو نوٹ کیا اور جب وہ بڑی ہوئی تو اس نے ان کے لیے شاپنگ اور چیزیں خریدنی شروع کردیں، اب ان کی الماری میں ہمیشہ نئے اور اچھے کپڑے ہوتے ہیں۔

سلمیٰ ظفر نے کہا کہ ان کی بیٹی انہیں یہ احساس دلاتی رہتی ہے کہ جب تک انسان خود خوش نہیں ہوتا یا اپنی ضروریات پوری نہیں کرتا، وہ دوسروں کو بھی خوش نہیں رکھ سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025