• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

دلہنوں کے نخرے بڑھ گئے ہیں، ڈراموں کی وجہ سے خود کو ہیروئن سمجھنے لگی ہیں، فضیلہ قاضی

شائع December 3, 2025
—فوٹو: اسکرین گریب
—فوٹو: اسکرین گریب

سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ آج کل کی دلہنوں کے نخرے بہت بڑھ گئے ہیں، وہ ڈراموں کی وجہ سے خود کو ہیروئن سمجھنے لگی ہیں۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شرکت کی، جہاں انہوں نے معاشرتی رویّوں اور بدلتے رجحانات پر کھل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے معاشرے میں ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے کہ آج کل کی زیادہ تر لڑکیاں جن کی شادیاں ہونے والی ہوتی ہیں وہ خود کو ڈرامے کی ہیروئن سمجھنے لگی ہیں۔

فضیلہ قاضی کے مطابق ڈرامے فینٹیسی پر مبنی ہوتے ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اسی لیے ان میں دکھائی جانے والی پرفیکٹ زندگی حقیقی زندگی جیسی نہیں ہوتی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب لڑکیاں خود کو ہیروئن تصور کرتی ہیں تو وہ نہ صرف خود پر بلکہ اپنے گھر والوں پر بھی غیر ضروری دباؤ ڈالتی ہیں، جس میں مخصوص لباس پہننے، خاص اسٹائل اپنانے اور ہر چیز کو پرفیکٹ بنانے کا دباؤ شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل یہ رجحان بھی بڑھ گیا ہے کہ ہر دلہن یہی کہتی نظر آتی ہے کہ یہ اُس کا دن ہے اور وہ اسے بھرپور انداز میں انجوائے کرنا چاہتی ہے، لیکن اس فینٹیسی نے شادی کے اصل مقصد اور خوبصورتی کو پسِ منظر میں دھکیل دیا ہے۔

فضیلہ قاضی کے مطابق فضول رسمیں اور غیر ضروری تیاریاں نہ صرف شادی کے دن کی اصل اہمیت کو متاثر کرتی ہیں بلکہ کبھی کبھار دو خاندانوں کے درمیان بننے والا رشتہ ان جھمیلوں کی وجہ سے تلخی کا شکار بھی ہو جاتا ہے، جو برسوں برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جس مقصد کے لیے یہ اہم دن ہوتا ہے، اسی کو ترجیح دی جانی چاہیے، نہ کہ فضول رسموں اور غیر ضروری چیزوں پر وقت اور توانائی ضائع کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025