• KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.7°C
  • KHI: Cloudy 27.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Heavy Rain 27.7°C

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج

شائع اپ ڈیٹ
اسلام پورہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے چور کی تلاش شروع کر دی۔
—فائل فوٹو: آئی اسٹاک
اسلام پورہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے چور کی تلاش شروع کر دی۔ —فائل فوٹو: آئی اسٹاک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوگیا، چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چوری کی واردات ایڈیشنل سیشن جج نور محمد بسمل کے چیمبر میں پیش آئی، سیب اور ہینڈ واش چوری کا مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا ہے۔

چوری کی واردات کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں کہا گیا ہے کہ جج نور محمد بسمل کے چیمبر سے 2 سیب اور ایک ہینڈ واش چوری ہوا،  اسلام پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔

 مقدمہ عدالت کے ملازم حبیب الرحمٰن کے بیان پر درج کیا گیا ہے، اور چور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔


کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2026
کارٹون : 23 اپریل 2026