عرفان کی باؤنسر، اسمتھ سیریز سے باہر
ابو ظہبی: جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز گریم اسمتھ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔
دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عرفان کی ایک تیز رفتار گیند اسمتھ کے سر پر لگی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے 234 رنز کی شاندار اننگ کھیلی تھی جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ سیزیر ایک ایک سے برابر کرنے میں کامیاب رہا تھا۔
وہ ابتدائی دو ون ڈے میچ کھیلنے میں کامیاب رہے تھے تاہم انہیں تیسرے میچ سے دستبردار کردیا گیا۔
ٹیم مینیجر محمد موسیٰ جی کے مطابق انجری کے وقت انہیں صرف ہلکہ سہ سر درد تھا تاہم سات دن گزرنے کے بعد ان کی انجری مزید بگڑ رہی ہے اور انہیں دیکھنے اور فوکس کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
'ایم آر آئی اسکین کلیئر تھے تاہم اب وہ پوسٹ کنکشن سنڈروم کا شکار ہوگئے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ اسمتھ جمعرات کو دورے چھوڑ کر روانہ ہوجائیں گے اور انہیں کم از کم دو ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ان کی حالت کی لگاتار نگرانی کی جائے گی۔
اسمتھ کی جگہ کؤنٹن ڈی کوک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ہنری ڈیوڈ جنوبی افریقہ سے ان کے متبادل کے طور پر روانہ ہوں گے۔
اسمتھ نے 112 ٹیسٹ اور 195 ایک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔