• KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 15.2°C

سڈل کمیشن کے خلاف درخواست دائر

شائع September 11, 2012

ملک ریاض۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملک ریاض نے منگل کے روز شعیب سڈل کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کی اپیل دائر کردی ہے۔

 سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں ملک ریاض نے عدالت کی طرف سے ارسلان افتخار کیس میں کمیشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 درخواست دائر کرنے سے قبل سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ملک ریاض  کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تیس اگست کے فیصلے نے عدالتی تاریخ بدل دی ہے۔

 انکے مطابق کسی ایک فرد کی خواہش پر کمیشن تشکیل نہیں دیے جاتے۔ اس فیصلے کے بعد ہرشخص اپنی مرضی کے فرد اور ادارے سے تحقیق کرانے کی درخواست دے گا۔۔

 زاہدبخاری کا کہنا تھا کہ ملک ریاض سپریم کورٹ کے وقار کوبلند دیکھناچاہتے ہیں۔۔

 انہوں نے ایک اخباری مضمون کی بنیاد پر دعٰوی کیا کہ ڈاکٹرشعیب سڈل نے ڈاکٹرارسلان افتخار کی شادی میں شرکت کی تھی۔ انکاکہناتھا بظاہرایسا لگتاہے کہ شعیب سڈل اس کیس میں انصاف نہیں کرسکیں گے۔

زاہد بخاری نے کہا کہ شعیب سڈل پرقتل کاایک مقدمہ بھی زیرالتوا ہے۔ انہوں نے کہا انصاف ہوتاہوا نظرآناچاہیئے۔

کارٹون

کارٹون : 15 دسمبر 2025
کارٹون : 14 دسمبر 2025