ہانک کانگ سپر سکسز 27 اکتوبر سے شروع ہو گا
لاہور: ہانک کانگ سپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ ستائیس سے اٹھائیس اکتوبر تک ہانک کانگ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان ٹیم کے کپتان کامران اکمل ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمر اکمل، اویس ضیاء، حماد اعظم، یاسر شاہ، جنید خان، اور تنویر احمد شامل جبکہ شفیق احمد ٹیم منیجر ہوں گے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستا ن، ہانک کانگ ،آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا، بھارت، ہالینڈ شامل ہیں۔
ٹیموں کو دو مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ہانک کانگ اور پول بی میں پاکستان،بھارت، سری لنکا اور ہالینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔