• KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 23°C
  • LHR: Partly Cloudy 16.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 11.1°C

بگ بی کی مشہور فلم ' بے مثال' کا ری میک

شائع October 28, 2012

کرن جوہر تیس سال بعد مشہور فلم بے مثال کا ری میک بنارہے ہیں جس میں وہ ایشوریہ کو کاسٹ کرنے کا اردہ رکھتے ہیں۔ اے ایف پی فائل

کراچی: بالی ووڈ ہدایتکار کرن جوہر امیتابھ بچن کے ماضی کی مشہور فلم 'بےمثال' کو دوبارہ بنانے جا رہے ہیں اور اس فلم میں ریکھا کے کردار کے لیے وہ بگ بی کی بہو ایشوریہ بچن کو کاسٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

انیس سو بیاسی میں  بننے والی فلم بےمثال کے  ڈاریکٹر رشی کیش مکھرجی تھے جبکہ نمایاں کاسٹ میں امیتابھ ، ریکھا اور ونود مہرا تھے ۔ فلم کی موسیقی آر ڈی برمن نے ترتیب دی تھی۔

اس فلم میں ایشوریا رائے ریکھا کا کردار ادا کریں گی۔ دوسری جانب فلم شائقین بھی فلمی دنیا میں ایشوریا کی واپسی کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

ایشوریارائے ، ریکھا کا روپ دھاریں گی ۔ ایشوریارائے کی واپسی کا سب ہی کو ہے انتظار۔اس لئے کرن جوہر نے سوچا کیوں نہ ایش کو بالی ووڈ بگ بی کی فلم بےمثال میں کاسٹ کیا جائے۔ فلم بےمثال میں ایشوریا ریکھا کاکردار اداکریں گی۔

اپنے سسر کی فلم کے ری میک میں کام کرنے کے بارے میں سوچنے کا کر جواب دینے کا کہا ہے۔ اگر ایشوریا رائے اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی تو یہ ان کی بیٹی ہونے کے بعد پہلی فلم ہوگی

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025