پاکستان، ہندوستان میں ایٹمی تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

شائع January 1, 2013

۔—فائل فوٹو
۔—فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پیر کو دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق، دونوں ملکوں نے 1988 کے ایک معاہدے کے تحت ایٹمی تنصیبات پر حملہ نہ کرنے سے متعلق فہرستوں کا تبادلہ کیا۔

دونوں پڑوسی ملک 1992 سے ہر سال پہلی جنوری کو ان فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

پاکستانی ایٹمی تنصیبات کی فہرستیں اسلام آباد میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حکام کے حوالے کی گئیں۔

اسی طرح نئی دہلی میں ہندوستانی حکام نے اپنی فہرستیں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلٰی سفارت کاروں کے حوالے کیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 جولائی 2025
کارٹون : 13 جولائی 2025