کوئٹہ: اہلسنت والجماعت کی ریلی پر فائرنگ: 7 افراد زخمی

شائع February 23, 2013

quetta-police_app-670

کوئٹہ: کوئٹہ میں جاری شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران اہل سنت والجماعت کی ریلی پر فائرنگ کے نیتجے میں سات افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد شہر کی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔

ڈپٹی آئی جی فیاض سنبل کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بازار میں ہجوم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

سنبل نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد اہل سنت والجماعت کے قائدین اور کارکن بڑی تعداد میں سول اسپتال پہنچ گئے واقعے کیخلاف احتجاج کرنے لگے۔

اہل سنت والجماعت کے کارکنوں نے احتجاجاً جناح روڈ کو بھی بلاک کر دیا۔

فائرنگ کے واقعے کے خلاف اہلسنت والجماعت نے بلوچستان بھر کے قومی شاہراہوں کو کل بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل سنت والجماعت کے کارکن کل بلوچستان کو ایران سے ملانے والی شاہراہ، کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے جیکب اباد جانے والی شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 17 جولائی 2025
کارٹون : 16 جولائی 2025