رئیسانی 19 مارچ کو اسمبلی تحلیل کرنے پر تیار

وزیر اعلٰی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی 19 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی تحلیل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ اپنے مطالبے سے دستبردار ہو گئے ہیں جس میں انہوں نے اسمبلی کی تحلیل سے قبل چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ نئی پیشرفت چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد کے تبادلے کے بعد ہوئی ہے اور ان کے تبادلے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق گورنر کو ایڈوائس بھیجنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے شکوہ کیا تھا کہ صدر زرداری نے چیف سیکریٹری کی تبدیلی کے حوالے سے ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جس پر انہوں نے پہلے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے خواہشمند جے یو آئی (ف)، بی این پی عوامی، اے این پی اور دوسری پارٹی کے رہنماؤں کے استعفے منظور کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے 17 ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، ان ارکان میں پی ایم ایل (ق)، پی پی پی، پی ایم ایل نواز اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان کے بھائی نوابزادہ طارق مگسی متوقع طور پر اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جولائی 2025
کارٹون : 12 جولائی 2025