• KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 21.4°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.8°C

تحریک انصاف کے کارکنوں کا آپس میں تصادم

شائع April 4, 2013

کوئٹہ پریس کلب میں پی ٹی آئی کے کارکن ، سید علی شاہ فوٹو۔۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے پریس کلب میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا آپس میں تصادم ہو گیا، تصادم اس وقت ہوا جب آئندہ انتخابات کے حوالے سے پارٹی ٹکٹ تقسیم کیے جا رہے تھے۔

ڈان ڈاٹ کام کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری جب پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے تو اس دوران ان کے مخالفین اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے ، سوری کے مخالفین نے ان پر الزام عائد کیا کہ عام انتخابات کے لیئے بلوچستان کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ اپنے پسندیدہ لوگوں کو دیئے گئے ہیں۔

.پی ٹی آئی کے مقامی رہنماء آصف ترین نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوری کو عدالت نے نا اہل قرار دیا ہے لہذا ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوئی تاہم صورتحال کسی بڑے تصادم تک ک پہنچنے سے پہلے ہی ٹل گئی ، تصادم کے بعد پولیس نے صورتحال کو پر امن کر دیا۔

یاد رہے کہ واقعہ سے دو دن پہلے مسلم لیگ ن کی سرگرم کارکن سکینہ مینگل نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر کوئٹہ پریس کلب میں خود سوزی کی نا کام کوشش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025