اخترمینگل اور شہباز شریف میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر گفتگو
کوئٹہ: صوبہ پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے بدھ کے روز یقین دلایا کہ اگلے عام انتخابات میں اگر مسلم لیگ نواز ( پی ایم ایل این ) اقتدار میں آئی تو بلوچ عوام کے مسائل اور مصائب کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔
شہباز شریف نے بلوچستان کےسابق وزیرِ اعلیٰ اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے کوئٹہ سے ملاقات کی اور مینگل نے نون لیگ کے ساتھ سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان اور بلوچ عوام کےمسائل اور شکوہ بالکل درست ہے اور ان کی جماعت بلوچستان کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ' بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔'
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان کی عام کو ہمیشہ نا انصافیوں کا شکار بنایا گیا اور سابق آمر کے دور میں نواب اکبر خان بگٹی کو قتل کیا گیا ۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کا قتل قومی سانحہ ہے اور ان کی جماعت اقتدار میں آکر ان کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائے گی۔
شہباز شریف نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ لیکشن سے متعلق سردار اختر مینگل کے خدشات اور تحفظات کو دور کرے۔
اس موقع پرسردار اختر مینگل نے کہا ان کے پارٹی کارکنوں کو ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں اور ساتھ ہی پارٹی کیخلاف سازشیں بھی کی جارہی ہیں۔
مینگل نے دوبارہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔












لائیو ٹی وی