فائل فوٹو

کوئٹہ: مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر سردار ثنا اللہ زہری نے گزشتہ ہفتے ان کے قافلے کی ایف آئی آر میر امان اللہ خان زرگزئی سمیت 11 افراد کیخلاف زہری لیویز تھانے میں درج کرادی ہے جن میں نامور رہنما خیر بخش مری اور سردار عطااللہ مینگل بھی شامل ہیں۔

انجیرا جانے والے قافلے پر حملے میں زہری کے بیٹے، بھائی اور بھتیجے سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

لیویز ذرائع نے اتوار کی رات بتایا کہ ایف آئی آر میر امان اللہ خان اور ان کے بیٹوں اعجاز، شہزاد، عبیداللہ، نیازی، اسد اللہ اور ایاز کیخلاف درج کرائی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں نواب خیر بخش مری، ان کے بیٹے ہیاربیار مری، سردار عطاللہ مینگل اور ان کے بیٹوں جاوید مینگل اور سردار اختر مینگل کو بھی نامزد کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے حملے میں زرگزئی کی مدد کی۔

تبصرے (0) بند ہیں