چمن میں دھماکہ، چار لیویز اہلکار زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکے کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
ایک پولیس اہلکار سعید خان نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے بوگھرا روڈ پر موٹر سائیکل پر بم نصب کیا جس کے پھٹنے کے باعث چاروں اہلکار زخمی ہوئے۔
خان کا کہنا تھا کہ لیویز اہلکار معمول کی گشت پر تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔
دھماکہ کے نتیجے میں قریبی دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔












لائیو ٹی وی