کوئٹہ دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی
کوئٹہ: پولیس حکام کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ میں یکے بعد دیگر چار دھماکوں کے نتیجے میں تقریبا تین افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے علاقہ گوالمنڈی چوک میں واقع پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔
عسکریت پسندوں نے جس چوک کو نشانہ بنایا وہاں پولیس کے اہلکار تعینات تھے دھماکہ کے نتیجے میں عام افراد زخمی ہوئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ بم ایک سائیکل میں رکھا گیا تھا زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا۔
دوسرا دھماکہ کوئٹہ کے علاقہ کلی شابو میں ایک نالے میں ہوا جہاں کوئی اموات رپورٹ نہیں کی گئی ۔
تیسرا دھماکہ کوئٹہ کے علاقہ گوردت سنگھ روڈ پر سڑک کے کنارے نصب بم سے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا پولیس کے مطابق تیسرے دھماکہ کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ہیں۔
چوتھا دھماکہ نئی چاری روڈ پر ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے دھماکہ سے آٹھ دکانوں اور دو گھروں کونقصان پہنچا۔
اسی دوران نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کوئٹہ بھر میں مذید سیکیورٹی سخت کرنے حکم دیا ہے۔












لائیو ٹی وی