بلوچستان میں آزاد امیدوارکے دفتر پر دستی بم حملہ
کوئٹہ: پولیس ذرائع کے مطابق، منگل کے روز دو افراد اس وقت زخمی ہوگئے جب بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر دستی بم سے حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے الہ آباد کےعلاقے میں آزاد امیدوار جام کمال کے دفتر پر دستی بم پھینکا گیا۔ جام کمال بلوچستان کےسابق وزیرِ اعلیٰ جام محمد یوسف کےبیٹے ہیں۔ اس دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ۔
دھماکے کے فوراً بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے الیکشن آفس کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
جام اکبر حلقہ این اے 207 لسبیلہ سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے الگ ایک اور واقعے میں تربت میں لیویز ہیڈ کوارٹر میں بھی نامعلوم حملہ دہشتگردوں نے دستی بم حملہ کیا۔ لیویز ترجمان کے مطابق اس سے ہیڈ کوارٹر کی دیواروں کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔












لائیو ٹی وی