بلوچستان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے جلسے پر حملہ

فائل فوٹو۔۔۔
کوئٹہ: عسکریت پسندوں کی جانب سے ضلع ہرنائی میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے انتخابی جلسے کے دوران آٹھ راکٹ داغے گئے جسکے نتیجے میں چار کارکن زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق، نامعلوم مقام سے فائر کیے گئے ان راکٹوں کے حملے کے بعد زخمی ہونے والے کارکنوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس اور لیویز اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی ہے۔











لائیو ٹی وی