ووٹ نظریے کی بنیاد پر دیا جائے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے عوام پر زور دیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران ووٹ فرقے، شخصیت یا زبان کی بنیاد کیبجائے نظریے کی بنیاد پر دیا جائے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے اضلاع لورالئی اور سبی میں بدھ کے روز خطاب کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آکربلوچستان کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی جماعت معاشرے کے نچلے طبقے کو با اختیار بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ملک کا سب سے امیر صوبہ ہے تاہم یہاں کی عوام انتہائی غریب ہیں جس کی وجہ حکمران کی ناقص پالیسیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انکی پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان میں صنعیتیں قائم کرے گی۔












لائیو ٹی وی
تبصرے (1) بند ہیں